28 مئی 2016 - 06:30
فلوجہ میں داعش کے ایک سرغنہ سمیت 70 داعشی ہلاک

داعش کے خلاف ہوائی اور توپخانے کے حملوں میں اس دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ سمیت ستر دہشت گرد مارے گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شہر فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں داعش کے ایک سرغنہ ماہرالبلاوی سمیت 70 شدت پسند ہلاک ہوگئے- گذشتہ چار دنوں میں، فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بیس فضائی حملے کیے گئے۔ فلوجہ میں دہشت گردوں کو پہنچنے والے بھاری جانی و مالی نقصان کے سبب دہشت گردوں میں انتشار و اضطراب پایا جاتا ہے- داعش گروہ نے شہر فلوجہ اور الکرمہ شہروں کے درمیان واقع "البوعودہ " علاقے میں چار سو گھرانوں کو محاصرے میں کر رکھا ہے جن میں سے بیشتر عورتیں اور بچے ہیں- واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے تیئس مئی کو شہر فلوجہ کو داعش دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے فلوجہ کی آزادی کی کارروائی شروع ہونے سے لے کر اب تک، متعدد علاقوں کو داعش کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے- عراقی حکام کا کہنا ہے کہ شہر فلوجہ میں چار سو سے چھ سو تک دہشت گرد موجود ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169